Add To collaction

28-Jul-2022 لیکھنی کی کہانی - الله کی یاد

بسم ﷲ الرحمن الرحیم 

"ﷲ کی یاد "
(ألا بذکر ﷲ تطمئن القلوب)
سمیہ عامر خان 

کتنی حسین رت ہے مانو جیسے چہار سو بہار کا موسم چھایا ہے،ان پانی سے بھرے بادلوں نے تو کمال ہی کردیا پل بھر میں خزاں کی جو رت چھائی تھی وہ چھٹ گئ ایسا محسوس ہوتا ہے مانو جیسے کسی تاریکی میں ہم کہیں قید تھے موسم کے بدلتے ہی سب کچھ کتنا حسین لگ رہا ہے لیکن اب بھی ہر اک روح میں ڈر سمایا ہوا ہے، ایسا ڈر جیسے دل پر کسی چیز کا بوجھ ہو روح کی اس گھٹن، اس تباہ شدہ بے چینی  کو آپ سن سکتے ہیں ایسی چیزوں سے جن کو آپ کہہ نہیں سکتے۔ آپ اس گھٹن کو نظر انداز کرتے ہیں لیکن روح کی یہ بے چینی، یہ گھٹن آپ کو ایسے محسوس ہوتی مانو جیسے دل پر کسی چیز کا بوجھ ہو۔ آپ اس بے چینی سے تکلیف اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ روح کی یہ تاریکی، یہ کیفیت آپ کو اس وقت تک بے چین رکھتی ہے جب تک آپ مکمل طور پر ناکارہ اور تباہ نہ ہوجائے۔ 
جانتے ہے !!!؟ یہ روح کی گھٹن کیا ہوتی ہے۔۔۔؟؟؟
یہ ایک ایسا گہرا اندھیرا ہوتا ہے کہ چاند بھی چھپ جاتا ہے اور ستارے بھی خاموش نظر آتے ہیں اور ہر سمت خاموش فضا کا احساس ہوتا ہے۔ روح کی بے چینی کی اصل وجہ ﷲ کی یاد سے غفلت ہے۔ ہم جسم کی ضروریات کی تکمیل تو مادی اور زمینی چیزوں سے فراہم کرلیتے ہیں، لیکن روح کا تعلق بھول جاتے ہیں روح کا تعلق تو سکون سے ہوتا ہے۔ ﷲ کی یاد سے غفلت روح کا سکون ختم کردیتا ہے ﷲ کی محبت اتنی تو حاصل کرنا ہی چاہیے کہ دل ﷲ کی یاد کے لئے بے چین ہوجائے۔

قرآن میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ "ﷲ کے ذکر سے قلب کو اطمینان ہوتا ہے۔" ہمارے لئے ضروری ہے کہ روح کو پرسکون بنائے۔ جس طرح کسی دن بھوک سے نڈھال ہوا معدہ بتا دیتا ہے کہ اسے غذا کی ضرورت ہے کہ اگر کھانا نہ کھاۓ تو جسم کمزور ہوجاۓ گا اسی طرح کسی دن تلاوت چھوٹ جائے، رب العالمین کا ذکر کرنا بھول جاۓ تو روح میں ایسی بے چینی پیدا ہوجائے مانو جیسے روٹی نہ کھانے سے ہوتی ہے جب ایسی محبت پیدا ہوجائے گی تو پھر روح سکون کو جا پہنچے گی اور ہاتھ باندھے رب کے سامنے کھڑے ہو گے کہ اس کے بغیر چین ہی نہ آئے گا۔ جب انسان کے دل میں  ﷲ کی محبت ، ذکر و قرآن اُترنے لگتا ہے، تب دِلوں کو بصیرت و نور ملتا ہے، پھر یہ نُور اسے روشن منزل جنت تک لے جاتا ہے۔

   21
17 Comments

Aniya Rahman

29-Jul-2022 10:50 PM

Nyc

Reply

Aniya Rahman

29-Jul-2022 10:49 PM

Nyc

Reply

Khan

28-Jul-2022 11:14 PM

😊😊

Reply